پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو 'ماموں' بنا دیا

پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو 'ماموں' بنا دیا
پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو 'ماموں' بنا دیا
سورس: Instagram/priyankachopra

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں کو ماموں بنا دیا۔  اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں وہ ایک کتاب پکڑے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ 
انھوں نے ساتھ میں اپنے پیغام میں لکھا کہ ’وہ احساس جب میں اپنی کتاب اپنے ہاتھوں میں پکڑی ہوں گی۔‘ 


ساتھ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں مذاق کر رہی ہوں، مجھے صرف اپنی کتاب کا جیکیٹ ملا ہے، اسے میں نے ایک دوسری کتاب پر لپیٹا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ آخر یہ کیسا احساس ہوگا۔ 
اپنے پیغام میں پریانکا نے ہنسنے کی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ انھیں اپنی کتاب کی پہلی کاپی کا بے صبری سے انتظار ہے جو آئندہ ماہ شائع ہوگی۔
ساتھ ساتھ پریانکا نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ وہ بھی ان کی کتاب چاہتے ہیں تو وہ ان کی پرفائل کے بائیو میں دیے گئے لنک پر جاکر آرڈر کر سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -