عالمی کمیٹی برائے اولمپکس نے بریک ڈانس کو کھیل کا درجہ دے کر اولمپکس کا حصہ بنا دیا

عالمی کمیٹی برائے اولمپکس نے بریک ڈانس کو کھیل کا درجہ دے کر اولمپکس کا حصہ ...
عالمی کمیٹی برائے اولمپکس نے بریک ڈانس کو کھیل کا درجہ دے کر اولمپکس کا حصہ بنا دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی کمیٹی برائے اولمپکس (آئی او سی) نے بریک ڈانسنگ کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے اسے آئندہ سمر اولمپکس کا حصہ بنا دیا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس باک کا کہنا تھا کہ 2024ءپیرس اولمپکس میں 4 نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بریک ڈانسنگ کے ساتھ ساتھ سرفنگ، سکیٹ بورڈنگ اور سپورٹس کلمبنگ شامل ہے۔ 
واضح رہے کہ بریک ڈانسنگ کو ایسے وقت میں اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا گیا ہے، جب کمیٹی کھیلوں کو اپنے سپانسرز، براڈ کاسٹرز اور بالخصوص نوجوان مداحوں کی پسندیدگی کی مناسبت سے تیار کرنے جارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ آئی او سی نے کھیلوں کے قوانین میں ایک تبدیلی کی ہے جس کے مطابق مقامی شہر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مقامی سطح پر مقبول کھیل کا انتخاب کرکے اسے اولمپکس میں شامل کر سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -