پاکستانی 2020میں گوگل سرچ انجن پر کیا تلاش کرتے رہے؟گوگل نے سب بتادیا

پاکستانی 2020میں گوگل سرچ انجن پر کیا تلاش کرتے رہے؟گوگل نے سب بتادیا
پاکستانی 2020میں گوگل سرچ انجن پر کیا تلاش کرتے رہے؟گوگل نے سب بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رواں سال میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی۔
جیونیوز کے مطابق گوگل نے پاکستان سرچ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال 2020 کے دوران پاکستان میں گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی دوسرے سال کی مانند اس سال بھی پسندیدہ کھیل کرکٹ پر مبنی رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔ 2020میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ کے حوالے سے معلومات جاننے کی کوشش کی اور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جن موضوعات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان میں کورونا وائرس، پاکستان بمقابلہ زمبابوے کرکٹ سریز، گوگل کلاس روم، یو ایس الیکشن 2020، پی ایس ایل 2020، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا،انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ورلڈومیٹرزشامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -