’عمران خان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پریشر میں آگئے ہیں‘ غریدہ فاروقی کا حیران کن دعویٰ

’عمران خان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پریشر میں آگئے ہیں‘ غریدہ فاروقی ...
’عمران خان کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پریشر میں آگئے ہیں‘ غریدہ فاروقی کا حیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینا اس بات کا اظہار ہے کہ وہ لاہور جلسے سے پہلے پریشر میں آگئے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ دو دن میں دوسری بار وزیر اعظم کی طرف سے اپوزیشن کو ڈائیلاگ، پارلیمان میں آنے اور خود سوالات کے جوابات دینے کی دعوت دی گئی ہے۔  وزیر اعظم کی اس دعوت سے واضح ہوا کہ لاہور جلسے سے خان پریشر میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست نفسیات کی جنگ ہے اور لاہور جلسے سے پہلے پی ڈی ایم بالخصوص ن لیگ نفسیاتی جنگ جیت رہی ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو قومی مذاکرات کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت تب چلےگی جب مکالمہ ہوگا، میں اپوزیشن کے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جوابات دینے کے لیے تیار ہوں۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر مسئلہ پر بات ہو گی لیکن این آراو پر بات چیت نہیں کی جائے گی، کرپشن مقدمات ختم نہیں کیے جاسکتے۔