اپوزیشن کورونا پھیلا کر عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے: فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کورونا پھیلا کر عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے: فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن کورونا پھیلا کر عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے: فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلا کر عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لیٹروں کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلانے والے ذہنی بیمارعناصرعام آدمی کا احساس کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت بیماری کا پھیلاؤ روکنے کا ہے نہ کہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کاکیونکہ ملک میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔