گریجوایشن کرنے والوں سے زیادہ یونیورسٹی نہ جانے والے خوش، تازہ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

گریجوایشن کرنے والوں سے زیادہ یونیورسٹی نہ جانے والے خوش، تازہ تحقیق میں ...
گریجوایشن کرنے والوں سے زیادہ یونیورسٹی نہ جانے والے خوش، تازہ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا تعلیم کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟ سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے جن لوگوں نے گریجوایشن کر رکھی ہوتی ہے وہ یونیورسٹی نہ جانے والوں کی نسبت زندگی میں کم خوش رہتے ہیں۔ گویا گریجوایشن کرنے والوں سے یہ ڈگری حاصل نہ کرنے والے زیادہ خوش رہتے ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن سٹیٹسٹکس ایجنسی کے ماہرین کی طرف سے کیے گئے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ خوش سیاہ فام باشندے ہوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایشیائی باشندے اور تیسرے نمبر پر سفید فام لوگ زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سروے میں 2لاکھ 15ہزار مردوخواتین سے سوالات پوچھے گئے۔ ان میں گریجوایٹس میں سے 40.9فیصد لوگوں نے اعتراف کیا کہ وہ زیادہ پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ ’نان گریجوایٹس‘ شرکاءمیں سے صرف 27.5نے پریشان رہنے کا اعتراف کیا۔