وہ کمپنی جس نے کورونا وائرس ویکسین کا ڈیزائن صرف 2 روز میں تیار کرلیا

وہ کمپنی جس نے کورونا وائرس ویکسین کا ڈیزائن صرف 2 روز میں تیار کرلیا
وہ کمپنی جس نے کورونا وائرس ویکسین کا ڈیزائن صرف 2 روز میں تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں لوگ اب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتے آئے تھے لیکن اب امریکی کمپنی ’ماڈرنا‘ نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر لوگ مبہوت رہ جائیں کہ دنیا کو یہ بات کمپنی نے پہلے کیوں نہ بتائی۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے 13جنوری کو ہی کورونا وائرس کی ویکسین کا ڈیزائن تیار کر لیا تھا، جب ابھی وائرس چین سے باہر زیادہ پھیلا بھی نہیں تھا۔
کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چینی حکام کی طرف سے 11جنوری کو کورونا وائرس کے جینوم کے متعلق دنیا کو بتایا۔ جینوم کے بارے میں علم ہونے کے بعد ماڈرنا کے ماہرین کو ویکسین کا ڈیزائن تیار کرنے میں صرف 2دن لگے اور وہ 13جنوری کو ویکسین تیار کر چکے تھے۔چین نے یہ بھی ویکسین تیار ہونے کے بعد دنیا کو بتایا تھا کہ کورونا وائرس ایک سے دوسرے انسانوں کو منتقل ہو سکتا ہے۔اس وقت تک امریکہ میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم ویکسین کے ٹرائیلز اور دیگر مراحل طے کرنے میں وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویکسین مریضوں تک پہنچنے میں اتنی دیر لگی۔