نوجوان لڑکی مردوں کو اپنی استعمال شدہ کیا چیز بیچ کر لاکھوں روپے کمانے لگی؟ جان کر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی مردوں کو اپنی استعمال شدہ کیا چیز بیچ کر لاکھوں روپے کمانے لگی؟ ...
نوجوان لڑکی مردوں کو اپنی استعمال شدہ کیا چیز بیچ کر لاکھوں روپے کمانے لگی؟ جان کر یقین نہ آئے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک طالبہ اپنی ایسی استعمال شدہ چیزیں فروخت کرکے لاکھوں روپے کما رہی ہے اور اپنی تعلیم کا خرچ اٹھا رہی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہوجائے۔ میل آن لائن کے مطابق 30سالہ میل براﺅن نامی یہ لڑکی فزکس کی طالبہ ہے جو اپنے استعمال شدہ زیرجامے مردوں کو فروخت کرکے ماہانہ 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 30ہزار روپے)تک کما رہی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق نیوکاسل کی رہائشی میل براﺅن ’اوپن یونیورسٹی‘ کی طالبہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام اپنے ماں باپ سے چوری کر رہی ہے۔ اسے لکڑی سے آرائشی اشیاءبنانے کا بہت شوق ہے اور اس کے والدین سمجھتے ہیں کہ انہی اشیاءکی فروخت سے اپنی تعلیم کا خرچ اٹھا رہی ہے لیکن حقیقت میں وہ اپنے استعمال شدہ زیرجامے فروخت کر رہی ہے اور ان سے رقم کما رہی ہے۔
 میل براﺅن انٹرنیٹ پر اپنی یہ اشیاءفروخت کے لیے پیش کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں نے ایک بار اپنے کچھ سیکنڈ ہینڈ ہالووین ماسک ’ای بے‘ پر فروخت کے لیے لگا دیئے اور وہ بہت اچھی قیمت پر فروخت بھی ہو گئے جس سے مجھے اپنی استعمال شدہ اشیاءفروخت کرنے کا خیال آیا۔ میرا بوائے فرینڈ جانتا ہے کہ میں اس طریقے سے رقم کما رہی ہوں تاہم میری فیملی اور دوست اس بات سے لاعلم ہیں اور میں انہیں بتانا بھی نہیں چاہتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -