نئی الیکٹرک گاڑی جس کی بیٹری 1600 کلومیٹر چلے

نئی الیکٹرک گاڑی جس کی بیٹری 1600 کلومیٹر چلے
نئی الیکٹرک گاڑی جس کی بیٹری 1600 کلومیٹر چلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی کمپنی نے نئی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی ہے جو 1600کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور اسے شاید ہی کبھی ری چارج کرنے کی نوبت پیش آئے کیونکہ یہ سورج کی روشنی کے ذریعے خودبخود ری چارج بھی ہوتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ robbreport.comکے مطابق یہ تین پہیوں والی گاڑی سین ڈیاگو کی کمپنی ایپترا نے متعارف کروائی ہے۔ 


رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں 32مربع فٹ کا سولر پینل استعمال کیا گیا ہے۔ یہ پینل کار کی باڈی میں نصب ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پینل کے ذریعے ری چارج ہو کر گاڑی روزانہ 72کلومیٹر اور سالانہ 17ہزار 702کلومیٹر سفر کر سکتی ہے۔ اسے بجلی کے ذریعے بھی ری چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور اس کی قیمت 46ہزار 900ڈالر (تقریباً 75لاکھ روپے)رکھی گئی ہے۔ اس کی ڈلیوری 2021ءمیں شروع ہو گی۔