منتخب نہیں سلیکٹڈ حکومت کو گرایا جارہا ہے: رانا ثناءاللہ

منتخب نہیں سلیکٹڈ حکومت کو گرایا جارہا ہے: رانا ثناءاللہ
منتخب نہیں سلیکٹڈ حکومت کو گرایا جارہا ہے: رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ میثاق جمہوریت میں طےتھا منتخب حکومت کونہیں گرایاجائےگا لیکن یہ منتخب نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاکہ اب حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کا کوئی جواز نہیں رہا، اب استعفوں کا فیصلہ آر یا پار ہی ہے کیونکہ مریم کے تمام فیصلے آر یار پار ہی ہوتےہیں پیپلزپارٹی استعفے دینے کے فیصلے پر قائل ہے، چند دنوں میں نظر آجائے گا کہ جب پنجاب اسمبلی خالی ہوجائے گی۔ ابھی اعلان بھی نہیں ہوا اور استعفے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ استعفے دے کر گھر نہیں بیٹھ جائیں گے، اتنی بڑی تعداد میں استعفوں کے بعد ضمنی الیکشن کرانا ناممکن ہوگا، دوبارہ جنرل الیکشن ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں یہ طے ہوا تھا کہ منتخب حکومت کو نہیں گرایا جائے گا لیکن یہ حکومت منتخب نہیں سلیکٹڈ ہے۔ 

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا حکومت نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا اور حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔