ریگستان کی سوغات،کوئلوں پر بنائی جانے والی خوشبو دار روٹی ۔۔۔کوکی

ریگستان کی سوغات،کوئلوں پر بنائی جانے والی خوشبو دار روٹی ۔۔۔کوکی
ریگستان کی سوغات،کوئلوں پر بنائی جانے والی خوشبو دار روٹی ۔۔۔کوکی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صحرا کی سوغات” کوکی“جسے دہکتے کوئلوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے چولستان کی ایک مرغوب غذا ہے.
دنیا نیوز کے مطابق بھاری بھرکم لیکن غذائیت سے بھرپور ”کوکی “جسے دیکھتے ہی پیزا کا گمان ہونے لگتا ہے۔خاص دکھنے والی اس روٹی کی تیاری بھی عام نہیں۔ لکڑیاں جلاو، آٹا گوندھ کر پیڑا بناو¿ پھر ریت پر دہکتے کوئلوں میں دباو اور بس پھر تھوڑا سا انتظاراور اس کے بعد ریت کی خوشبو والی کوکی (روٹی) تیار ہو جاتی ہے۔ چولستان کی یہ سوغات  دوران ہجرت بھوک مٹانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔دودھ کے ساتھ کھائیں، دیسی گھی اور شکر ڈال کر چوری بنائیں یا پھر سادہ ہی تناول فرمائیں۔ یقینناً یہ روٹی صحرائی باشندوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -