ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں؟ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے حیران کن بیان جاری کردیا

ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں؟ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے حیران کن ...
ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں؟ ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے حیران کن بیان جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاہے کہ ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

نجیہ ٹی وی کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاکہ ملک میں کہیں بھی گیس شیڈنگ نہیں ہے، کچھ زیریں علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہوئی, جو فوری طور پر حل کی گئیں، دونوں ایل این جی ٹرمینلز پوری کپیسیٹی پر چل رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ سوئی نادرن 907 ایم ایم سی ایف ڈی لوکل گیس موصول کر رہی ہے، سوئی سدرن 995 ایم ایم سی ایف ڈی لوکل گیس موصول کر رہی ہے۔ترجمان  نے کہاکہ سوئی نارتھ کو 998 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی مہیا کی جا رہی ہے، سوئی سدرن سسٹم 202 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاور سیکٹر کو گزشتہ روز 327 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کی گئی، تمام صنعتیں اور سی این جی سٹیشنز طلب کے مطابق گیس موصول کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پورٹ قاسم سے پارک لینڈ گیس پائپ لائن کی ہائیڈرو ٹیسٹنگ  جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سندھ حکومت بھی گیس لوڈشیڈنگ پر وفاق سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔