مستحق خواتین میں مویشی تقسیم، وزیر اعظم کا کاروباری شخصیت عارف سونی کو خراج تحسین

مستحق خواتین میں مویشی تقسیم، وزیر اعظم کا کاروباری شخصیت عارف سونی کو خراج ...
مستحق خواتین میں مویشی تقسیم، وزیر اعظم کا کاروباری شخصیت عارف سونی کو خراج تحسین
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سمبڑیال (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں کاروباری شخصیت عارف سونی کے تعاون سے مستحق خواتین میں مویشی تقسیم کردیے۔

سمبڑیال میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے عارف سونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف سونی نے وہ کام کیا جو سب سے ضروری تھا، ہمارے دیہات میں غربت کو سب سے آسانی سے گھریلو خواتین کو مویشی اور مرغیاں دے کر ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے خواتین گھر کے کام کاج کے ساتھ جانور بھی پال سکتی ہیں اور اپنی آمدنی بڑھا سکتی ہیں۔ عارف سونی نے خواتین کیلئے انتہائی احسن اقدام اٹھایا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی عارف سونی سے 25 سال پرانی دوستی ہے ، ان کے ساتھ میری سیاست میں آنے سے پہلے اس لیے دوستی تھی کیونکہ جب یہ نیو یارک میں ہوتے تھے تو ہر سال شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز آرگنائز کرتے تھے۔

عمران خان کے مطابق بہت ہی کم لوگوں کے اندر زندگی میں یہ سوچ آتی ہے کہ جتنا اللہ آپ کو نوازتا ہے اتنی ہی ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں۔ عارف سونی ہمیشہ پاکستان اور غریبوں کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور مدد کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ شوکت خانم کی بھی مدد کی ہے۔