حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے کس نے رابطہ کیا ؟احسن اقبال نے بتادیا

حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے کس نے رابطہ کیا ؟احسن اقبال نے بتادیا
حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے کس نے رابطہ کیا ؟احسن اقبال نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ بات چیت کے لئے تحریک انصاف کی کابینہ کے رکن نے رابطہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر بات کے لئے تیار ہے مگر اب ہم تیار نہیں۔وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔یہ کشمیر جیسے ایشو پر قومی مفاہمت نہیں کرسکے۔یہ کونسی ایمان داری ہے جتنے مافیا ہیں وہ حکومتوں کے پروں کے نیچے بیٹھے ہیں۔2018میں مسلط کیا گیا نظام فیل ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -