سشانت سنگھ خود کشی کیس، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا گیا

سشانت سنگھ خود کشی کیس، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا گیا
سشانت سنگھ خود کشی کیس، اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں منشیات کے پہلو کی تفتیش کے دوران بڑے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کے دوران اہم ڈرگ پیڈلر ریجل مہاکال کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مہاکال کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ میں منشیات فروشی کے گروہ کو توڑ دیا گیا ہے۔

مہاکال اور اس کے ساتھی کائیزان کو پہلے سے گرفتار ملزم اعظم شیخ کی معلومات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان منشیات اداکارہ ریا چکروتی کے بھائی شووک چکروتی کو فروخت کیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ این سی بی نے سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اداکارہ کی ضمانت تو کچھ ہی دنوں میں ہوگئی تھی لیکن ان کے بھائی شووک کی گزشتہ دنوں تین مہینے بعد ضمانت ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -