وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال۔

وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کوروناسےمعیشت پراثرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس کوکوروناکےخلاف اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کوروناکی دوسری لہرسےموثرانداز میں نمٹنےکےلیےپرعزم ہیں۔ایس اوپیزپرموثرانداز میں عملدرآمدکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کےاحساس پروگرام میں تعاون سےغریبوں کی مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کوکوروناویکسین دینے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کاعزم قابل ستائش ہے۔  وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیےپرعزم ہیں۔