بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہونگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جسپریت بمرا، مانگ اگرووال،کے ایل راہول، چتیشور پجارا، ایجنکے ریحانے، شیرس ائیر،ویہاری ، رشبا پنت، ساہا، ایشون، یادیو، ایشانت شرما، اومیش یادیو، محمد شامی شردل ٹھاکر اور محمد سراج شامل ہیں۔