چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر  کا مظفر آباد میں نیشنل سپیشل ایجو کیشن سنٹر کا دورہ

چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر  کا مظفر آباد میں نیشنل سپیشل ایجو کیشن سنٹر ...
 چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر  کا مظفر آباد میں نیشنل سپیشل ایجو کیشن سنٹر کا دورہ

  

مظفر آباد(سعدیہ مغل )آزاد کشمیر میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے لیے قائم نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر  نے  خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر  چوہدری محمد اختر  نے معصوم بچوں میں موسم سرما کے اعتبار سے سکول کے لیے گرم یونیفارم فراہم کیے ۔ چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں سے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے ،یہ وہ خاص لوگ ہیں جنکی اللہ تعالٰی بھی خاص طور پر سنتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ خود میرے لیے اور میرے ادارے کورٹ کے لیے بھی باعث شرف ہے، جہاں تک ممکن رہا ان بچوں کا ساتھ دیں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -