دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 16500کیوسک اور اخراج 48 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد2800 کیوسک اور اخراج2800کیوسک، دریائے  جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5700کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک،دریائے  چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7400کیوسک اور اخراج   3 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1454.05 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.301 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ریکارڈ ہوا۔
، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1137.40 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.313 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح641.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.053 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -