گلوکار عمران فاروقی انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک 

گلوکار عمران فاروقی انتقال کرگئے،مقامی قبرستان میں سپرد خاک 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عمران فاروقی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عمران فاروقی کے والد طفیل فاروقی فلمی صنعت کے نامور موسیقار تھے جن کے کئی نغمات سپر ہٹ ہوئے. ان میں "چن چن دے سامنے آگیا "بھی شامل ہے اور طفیل فاروقی کو اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے گلوکار محمد رفیع کو صرف ایک روپیہ معاوضہ دے کرگانا ریکارڈ کرایا تھا. عمران فاروقی نے زیادہ تر ریڈیو پاکستان میں اپنی خدمات پیش کیں۔موسیقی کے حلقوں نے عمران فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا ئے مغفرت کی۔

 عمران فاروقی 

مزید :

صفحہ آخر -