مانگا منڈی، ایک ہفتے میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار

مانگا منڈی، ایک ہفتے میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی تین وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام۔ مانگا منڈی پیر کالونی میں آصف نامی شہری کے گھر گھس کرچار نامعلوم ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں اور معززین نے ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 ڈکیتی وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -