جیل قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں ملاقات کروانے پر پابندی عائد

جیل قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں ملاقات کروانے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے بڑے سیاستدانوں، اعلیٰ افسران کی جیلوں سے رہائی کے بعد ایڈمن بلاک میں ملاقات کروانے کی بجائے صرف بی شیڈ اور روٹین کے ملاقات شیڈ ملاقات کے احکامات جاری کردئے۔ذرائع کے مطابق کسی بھی قیدی کی ملاقات ایڈمن بلاک میں کروانے سے سختی سے روک دیا گیا۔ زیادہ تر وی آئی پی ملاقاتیں اڈیالہ جیل سمیت بڑی جیلوں میں ہوتی تھیں۔ بڑی جیلوں میں سیاستدان اور بیوروکریٹس بھی اب کیسز کے دوران قید رہے۔ آئی جی جیل کو ایڈمن بلاک میں ملاقات روکنے کیلئے کیمروں سے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی۔

ملاقات /پابندی

مزید :

صفحہ آخر -