حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم،فیصل سلطان 

حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم،فیصل سلطان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ بدھ کو  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے او پی ڈی پایلٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت صحت کی طبی نگہداشت کی ان ڈور خدمات کو مالی تحفظ دیتے ہوئے بینیفشریز کو قومی صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منتخب بینیفشریز کے گروپ کو اسلام اباد میں پرایمری ہیلتھ کیئر تک شعبہ بیرونی مریضان تک وسعت دینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے،اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔
فیصل سلطان

مزید :

صفحہ آخر -