وحدت کالونی، گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا

وحدت کالونی، گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کی حدود میں فائرنگ کا معاملہ،شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، پولیس کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہرقیصر نے بیوی کو فائر مارا26 سالہ کرن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

گولی ماردی

مزید :

صفحہ آخر -