یوٹیلیٹی سٹورز پر احساس کارڈ سے متعلق نئی پالیسی کے اطلاق سے مہنگائی کے نئے بحران کا خدشہ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر احساس کارڈ سے متعلق نئی پالیسی کے اطلاق سے مہنگائی کے نئے ...

  

لاہور (دیبا مرزا سے) سستی اشیا ء فراہم کرنیوالے یو ٹیلیٹی سٹورزپر حکو مت کی جانب سے احساس کا رڈ سے متعلق نئی پا لیسی کے اطلا ق سے مہنگا ئی کا ایک نیا بحران پیدا ہو نے کا خد شہ پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطا بق 15 دسمبر کے بعد یو ٹیلیٹی سٹورز اوپن سبسڈی کے بجا ئے صرف احسا س کا رڈ رکھنے والوں کو ہی خریدا دی کی اجا زت دیگا جس سے ایک طرف حسا س کا رڈ والے مستفید تو دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز سے خریدا ری کر نیوالا تنخواہ دار طبقہ بری طرح متا ثر ہو گا۔ اسو قت یو ٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز گھی 260 ،چینی 85 روپے کلواور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے جبکہ ما رکیٹ میں گھی 345،چینی 95جبکہ آٹا 1150روپے میں دستیاب ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق عوام کو سستی اشیا ء فرا ہم کر نیوالے یو ٹیلیٹی سٹور ز اب حسا س کا رڈ والو ں کو بھی سستی اشیا کی سہو لت فرا ہم کریں گے اس حوالے سے یو ٹیلیٹی سٹورز پر حسا س کا رڈ ہولڈر ز کیلئے با قاعدہ نئے کمپو ٹر سسٹم بھی لگا دیئے گئے ہیں جنکا ڈیٹا برا ہ راست نا دا اور نیشنل بنک آف پا کستا ن کیساتھ ملحق ہو گا۔دوسری جانب ذرا ئع کا کہنا ہے یو ٹیلیٹی سٹورز پر حسا س کا رڈ کے استعما ل کیساتھ ہی اوپن سبسڈی ختم کر نیکی پا لیسی زیر غور ہے اور اگر اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا تو یو ٹیلیٹی سٹورز پر ہر ما ہ خریدا ری کیلئے آنیوالا تنخواہ دا ر طبقہ بری طرح متا ثر ہو گا جس سے ایک نیا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اسوقت یو ٹیلیٹی سٹورز ہی وہ واحد مر کز ہے جہا ں مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر اشیا ء مو جو د ہیں اور مہنگا ئی کے اس دور میں لو گو ں کی ایک بڑی تعداد یہا ں پر خریدا ری کیلئے ہر ما ہ رخ کر تی ہے۔یو ٹیلیٹی سٹورز ہر اشیا ء خورونو ش کی فرا ہمی کے حوالے مقامی برا نچ منیجر نے ظفر اقبا ل نے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا یو ٹیلیٹی سٹورز پر ضرورت زند گی کی تما م اشیا ء مو جو د ہیں جو حکو مت کی جانب سے دیئے گئے سبسڈائز نرخوں پر دستیاب ہیں، اسوقت سبسڈائز گھی 260 ،چینی 85 روپے کلو،20کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے میں دستیا ب ہے اور یہ قیمتیں ما رکیٹ سے کم ہیں، ہر شہری کو یوٹیلیٹی سٹورز سے خریدا ری کی سہولت حاصل ہے، کسی بھی اشیا ء کی خریدا ری پر کو ئی شر ط نہیں رکھی گئی۔حساس کا رڈ کے حوالے سے با ت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا ہمیں حساس کا رڈ استعما ل میں لا نے کیلئے نئے کمپوٹرز تو مہیا کر دیئے گئے ہیں،لیکن ابھی تک ہمیں اس کے استعما ل کے متعلق پا لیسی واضح نہیں کی گئی،جیسے ہی کارڈ کے استعما ل سے متعلق ہدا یا ت ملیں گی ہم اس پر عمل کریں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -