افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا،چودھری سرور

 افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا،چودھری سرور

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا میں امن کی کنجی مضبوط اور مستحکم افغانستان میں ہے۔ اگر افغانستان میں غربت،بے روزگاری اور انتشار ہوگا تو پھر امن بھی ایک خواب ہی بن جائے گا۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ کل نہیں آج ہی مضبوط اور پر امن افغانستان کیلئے دو ٹوک پالیسی اختیار کرے۔افغانستان کو تنہا چھوڑنا ایک بہت بڑے انسانی المیہ کو جنم دینے کے برابر ہوگا۔گورنر ہاؤس لاہور سے جاری علامیہ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سروربرطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن آئن بلیکفورڈ اور ایم پی سکاٹش نیشنل پارٹی انعم قیصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل میں خطرناک حد تک اضافے اور دیگر معاشی مسائل کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور افغانستا ن میں ریلیف اور امن کیلئے پاکستانی اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برطانوی اراکین نے مضبوط اور مستحکم افغانستان اور وہاں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے تاریخی اور مثبت ترین کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں آدھی سے زیادہ آبادی بنیادی سہولتوں اور خصوصا ًخوراک جیسے مسائل کا شکار ہو رہی ہیں جن میں لاکھوں بچے بھی شامل ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں واضح اور دو ٹوک پالیسی ہے کہ ہم امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔  

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -