سعودی عرب نے پاکستانی زائرین کیلئے عمر کی شرط کم از کم 12سال کر دی

سعودی عرب نے پاکستانی زائرین کیلئے عمر کی شرط کم از کم 12سال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے اہل ِپاکستان کیلئے عمر کی حد18سال کی بجائے 12 سال کر دی،12سال سے اوپر کے مرد خواتین کیلئے عمر کی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔سائنو فارم، سائنو ویک کیساتھ سنگل بوسٹر ڈوز لگانے والوں کیلئے بھی48 گھنٹے کا قرنطینہ لازمی قرار۔لاہور سعودی وزارت الحج نے کہا صرف عمرہ ویزہ جاری نہیں ہو سکے گا سعودی عمرہ کمپنیاں عمرہ پیکیج دے سکیں گی۔مکہ، مدینہ جس ہوٹل کی کنفرم بکنگ اور فیڈنگ ہو گی اسی میں رہائش رکھی جا سکے گی۔ اپنی مرکزی رہائش لینے پر پابندی عائد،رہائش تبدیل کرنے پر بھی پابندی۔سعودی وزارت الحج نے عمرہ کے نئے قوائد جاری کر دیئے۔اس سے پہلے چائنیز ویکسین لگانے والوں کو سنگل بوسٹر ڈوز والوں کو قرنطینہ سے نجات دے گئی تھی۔اب کہا گیا ہے سنگل ڈوز والوں کو کروٹین کرنا پڑے گا۔عمر کی حد بھی18سال سے کم کر کے12 سال کر دی گئی ہے۔لاہور کی کمپنی پہلا عمرہ ویزہ نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے، چھ ویزے اس کمپنی کے نکلے ہیں۔
عمر کی شرط

مزید :

صفحہ آخر -