آئی جی پنجاب پولیس کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

 آئی جی پنجاب پولیس کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

  

اہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیرنے آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،درخواست گزار شہری نعمان نے گریڈ 21 کے پولیس افسر کی آئی جی کے عہدے پرتعیناتی کوچیلنج کر رکھا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ گریڈ 21کے جونیئرافسر کی آئی جی کے عہدے پرتعیناتی قانون کی خلاف ورزی ہے،جونیئرافسر کی آئی جی کے عہدہ پرتعیناتی کوکالعدم قرار دیاجائے۔

 آئی جی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -