شوکت ترین کے سینٹ انتخابات کیلئے جمع کاغذات نامزدگی چیلنج

شوکت ترین کے سینٹ انتخابات کیلئے جمع کاغذات نامزدگی چیلنج

  

پشاور (آئی این پی)مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سینٹ انتخابات کے لئے جمع کاغدات نامزدگی چیلنج، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے الیکٹورل رول سرٹیفائیڈ نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ آر او کو شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔  نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی مالی نشست کے لئے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیر زادہ  نے چیلنج کیا ہے۔ شوکت امیرزادہ نے ریٹرننگ آفیسر کو شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں نہ الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں۔ شوکت ترین کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع الیکٹورل رول سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کی جانب سے سینیٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد سیٹ خالی ہوئی  تھی۔(م ا+م د)

چیلنج

مزید :

علاقائی -