ملک کو بدنام کرنیوالوں کیخلا ف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ،شیخ رشید
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ابھی صرف پی این ایل آئی پر ڈالا ہے ای سی ایل پرنہیں ، ملک کو بدنام کرنیوالوں کیخلا ف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کویہاں آن لائن پاسپورٹ فیس بک کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نوازشریف پاکستان آنا چا ہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے۔ اپوزیشن نے 4 ماہ کا وقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیا ہے، پی ڈی ایم سے درخواست ہے 23 کے بجا ئے 30 مارچ کو آئیں، پی ڈ ی ا یم میں کوئی اتفاق نہیں، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے، ملک میں بحران پیدا کرنیوالوں پر ہاتھ ڈالا جائیگا۔ بڑی بڑی کمپنیا ں غریبوں کا خون چوستی ہیں، پا کستا ن میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سے ناراض ہیں،ہم اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہو لتیں دیں گے۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں، ای سی سی آئی میں باقی میٹنگ کا فیصلہ کیا جائیگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے۔
شیخ رشید