سیکرٹری ہاؤسنگ کا تونسہ کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا تونسہ کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے تونسہ کا اچانک دورہ،  انٹری ایگزٹ پارک کامعائنہ کیا، ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان سیف الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ٹھیکیدار کو بھی کام میں غفلت برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ تونسہ انڈس ہائی وے پر 1070ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجر کاری کے آغاز کے احکامات(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 جاری کر دئے ہیں۔ہائی وے پر لائیٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ پارک کی انٹری اور ایگزٹ میں میل اور فی میل واش رومز کو الگ الگ تعمیر کیا جائے گا۔ پارک میں بہترین عوامی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ پارک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا کے 300درختوں کی شجر کاری 15دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ٹرمینیلیا کا افتتاح جلد کریں گے۔انڈس ہائی وے پر لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ تونسہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -