ایفا اور الائیڈ سکولز کے زیراہتمام مقابلے،طلبہ میں انعامات تقسیم

ایفا اور الائیڈ سکولز کے زیراہتمام مقابلے،طلبہ میں انعامات تقسیم

  

لاہور(پ ر)  پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک  کے پراجیکٹس،ایفا سکولزاور الائیڈ سکولز کے زیر انتظام  2021 کے مقابلے۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول گکھڑ کیمپس کی عروج اعجازنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھیں 25 ہزار روپے نقد، میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر  دیا گیا۔ دو سری پوزیشن سنٹرل پنجا ب II ریجن،الائیڈ سکول والٹن کیمپس کی زویمہ فرید نے حاصل کی اور 20 ہزار روپے نقد، میر ٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر کی حقدار ٹھہریں۔ تیسر ی پوزیشن سیالکوٹ ریجن، الائیڈ سکول سیا لکو ٹ کیمپس کی صبغہ فاطمہ نے حاصل کی اور انھیں 15 ہزار روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام ملا۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں شریک باقی تمام طلباء کو  5،5 ہزار روپے  نقد، شمولیتی سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زدئیے گئے۔ ترجمہ قرآن مجید مقابلوں میں الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس، گوجرانوالہ کے احمد عبدالسلام نے، رچناریجن سے الائیڈ سکول محمد حسین کیمپس، فیصل آباد کی مومنہ احمد نے او ر سنٹرل پنجاب II ریجن سے الائیڈ سکول پاک کیمپس، لاہور کی سحر خالد نے اوٌل پوزیشن حاصل کی۔

 انھیں ایک، ایک لاکھ روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زبطور انعام دیے گئے۔دوسری پوزیشن اپر پنجاب ریجن سے  الائیڈ سکول ڈی سی روڈکیمپس،گوجرانوالہ کی نائرہ افضل نے حاصل کی۔ انھیں 75 ہزار روپے نقد،میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ تیسری پوزیشن رچنا ریجن کی نور فاطمہ وحیدنے حاصل کی جن کا تعلق الائیڈسکول الرافیع کیمپس، فیصل آباد سے تھا۔انھیں 50 ہزار روپے  نقد، میرٹ سر  ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -