مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35افسران کی ایک روزہ ٹریننگ

    مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35افسران کی ایک روزہ ٹریننگ

  

لاہور(خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمود امین کی خصوصی ہدایت پر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب کی زیرِنگرانی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 35افسران کے لیئے ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ کی ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے شرکت کی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقد کئے گئے اس ایک روزہ ٹریننگ کورس کا مقصدجونیئر اور مڈل مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران میں روزمرہ اور انتہائی مشکل حالات کے دوران اپنے کام پر عبور، اوور لوڈ یا زیادہ سے زیادہ کام کے انتظام سے متعلق آگاہ کرنا تھا تاکہ افسران اس حوالے سے بتائی گئی تکنیک کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں۔اس خصوصی ٹریننگ کے لئے عصمت بتول کو بطور ٹرینر مدعو کیا گیا۔

 جنہوں نے لیسکو افسران کو ٹائم اینڈ سٹریس مینجمنٹ کی ٹیکنیکس پر لیکچر دیئے۔ڈپٹی منیجر ٹریننگ اختر حسین بھٹی نے ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹائم اینڈ سٹریس منیجمنٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم لیسکو افسران اور ملازمین کے لئے اس طرح کی ٹریننگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ آخر میں ٹریننگ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -