ربیع سیزن:کاشتکاروں کو نہری پانی سے محروم کرنیکا منصوبہ

ربیع سیزن:کاشتکاروں کو نہری پانی سے محروم کرنیکا منصوبہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ انہار کی ناقص منصوبہ بندی، گندم سمیت ربیع سیزن کی مختلف فصلوں کو سالانہ بندی کے بعدبھی کاشتکاروں کو  نہری پانی میسر نہیں ہوسکے گا،محکمہ انہارکی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے نہروں کی مرمت کے بیشتر کام بندی کے بعد یرکھ دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نہروں میں پانی کی بحالی ممکن نہیں ہوسکے گی۔منصوبے کے شیڈول(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 کے مطابق محکمہ انہار ملتان کینال ڈویژن کی 12 نہروں میں بھل صفائی،کناروں موگوں اور پلوں کی مرمت کے لئے فندز جاری کردیئے گئے ہیں۔محکمہ ملتان زون کے زیر اہتمام ملتان کینال ڈویژن کی نہروں کی مرمت کے لئے کام کرنے والی فرموں سے ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیں۔ملتان کی جن نہروں کو شامل کیاگیاہے اس میں سدھنائی کینال،کرپال پور مائینر،مولاپور مائینر،مست پور مائینر،ولی محمد ڈسٹی،نور پور ڈسٹی،چاون ڈسٹی،شیر سنگھ مائنر،ریاض آباد مائینر،حامد پور مائینر،فیض پور ڈسٹی اور ٹاٹے پور مائنر شامل ہیں۔فرموں سے طلب کئے گئے ٹینڈرز23دسمبر کو اوپن ہونگے۔ٹینڈرز کے بعد ورک آرڈرز جاری ہونے کے بعد ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی بھی ڈیڈ لائین دی گئی ہے۔ ملتان میں جن نہروں کے کام شامل کئے گئے ہیں وہ گندم کی فصل کے مرکزی علاقوں کو سیراب کرتی ہیں اور گندم کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت کے دوران نہروں میں کام جاری ہوگا اور کاشتکاروں کو گندم سمیت فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے متبادل ذرائع استعمال کرنا ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -