بہاولپور:ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،منصوبوں کا جائزہ

  بہاولپور:ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،منصوبوں کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام 4-کے تحت ہائی ویز کی ایک سکیم اور دیہات میں بجلی کی فراہمی کی 3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی جن کا تخمینہ لاگت مجموعی طور پر13.231 ملین روپے ہے۔ اس موقع پر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ یقینی بنائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت ضلع بھر میں 89سکیمیں شروع کی گئیں جن کے لیے4341.447ملین روپے مختص کیے گئے اور ان سکیموں کے لیے رواں مالی سال میں 3624.421 ملین روپے جاری کیے گئے جن میں سے اب تک1427ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی176 مزید ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سکیموں کے لیے3580.619ملین روپے مختص کیے گئے اور ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے3087.943ملین روپے رواں مالی سال کے دوران جاری کیے گئے جن میں سے اب تک846ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کی جائیں اور ان کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ 
منظوری