ہائی ویز اتھارٹی کے متاثرین رقم کیلئے در بدر،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

ہائی ویز اتھارٹی کے متاثرین رقم کیلئے در بدر،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائی ویز کے اراضی متاثرین رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع تحریک التواء مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائی ویز میں کرپٹ افسران نے مختلف پراجیکٹس میں  آنیوالی زمینوں کے متاثرین کو بھی نہ چھوڑا۔سستے داموں زمینیں دینے کے باوجود رقم کے حصول کے لیے متاثرہ افراد دھکے کھانے پر مجبورہیں۔حکومت پنجاب کے مختلف پراجیکٹس کے لیے ڈی سی ریٹ پر زمین کی خریداری کی جاتی ہے۔سائیوال بائی پاس، گوجرانوالہ، شیخو پورہ روڈ۔ نارووال روڈ کی توسیع کے متاثرین تاحال رقوم کے انتظار میں ہیں۔متن میں کہا گیا ہے کہ ساہوکی ملیاں روڈ۔ نارنگ بدو ملہی روڈ کے متاثرین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور۔محکمہ ہائی ویز لینڈ ایکوزیشن کے کرپٹ افسران سجاد قریشی اور میاں ظفر مختلف اعتراض لگا کر متاثرین سے رقم بٹورنے لگے۔لینڈ ایکوزیشن افسران و دیگر کرپٹ ملازمین متاثرہ افراد کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری کمیشن وصول کرنے لگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -