لائف ہسپتال موضع مراکہ میں مریض کا مفت گردہ ٹرانسپلانٹ

      لائف ہسپتال موضع مراکہ میں مریض کا مفت گردہ ٹرانسپلانٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ لاہور کی طرف سے گردہ ٹرانسپلانٹ  کے مریض  حضر حیات کا مفت گردہ ٹرانسپلانٹ لائف ہسپتال کے تعاون سے کیا گیا۔ ممبر بورڈ لائف ہسپتال ناصر احمد سہگل نے مریض کے صحت یاب ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائف ہسپتال 14 ایسے مریضوں کے مفت گردہ ٹرانسپلانٹ کا بیڑہ اٹھارہا ہے، سب سے پہلے کم عمر ترین مریض جو کہ 14 سال کی عمر میں گردہ کی بیماری میں مبتلا ہوا اور گزشتہ3 سالوں سے لائف ہسپتال میں مفت ڈائلسز کرواتا رہا اب 17 سال کی عمر میں لائف ہسپتال کے تعاون سے مفت گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا اب مکمل صحت یاب ہے جو لائف ہسپتال کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہسپتال مزید 12 مریضوں کا گردہ ٹرانسپلانٹ کروا رہا ہے  تقریب میں ممبر بورڈ لائف ہسپتال عامر حق احمد رضا، ایم ایس ڈاکٹر ایوب زاہد،ڈاکٹر شفقت، ڈاکٹر حسن مسعود اور مارکیٹنگ مینجر زیشان صدیق نے شرکت کی اس موقع پر مریض حضر حیات کو صحت یاب ہونے پر لائف ہسپتال کی طرف سے خصوصی گلدستہ پیش کیا گیا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -