جنرل ہسپتال میں نا معلوم مریض صحت یاب ہو نے کے بعد اہل خانہ کا منتظر

 جنرل ہسپتال میں نا معلوم مریض صحت یاب ہو نے کے بعد اہل خانہ کا منتظر

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال میں 45سالہ نا معلوم مریض صحت یاب ہو نے کے بعداہل خانہ کی راہیں تکنے لگا۔ نومبر کے دوسرے ہفتے میں مذکورہ شخص زخمی حالت میں ایمرجنسی آیا تھا جس کو  ڈاکٹرز نے بروقت علاج و طبی سہولتیں باہم پہنچائیں اوراس کی حالت سنبھل گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب مریض صحت یاب ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس حکام سے مریض کے اہل خانہ کی تلاش میں مدد کی اپیل کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -