محکمہ پرائمری ہیلتھ کی کورونا  کے خلاف خصوصی مہم جاری

 محکمہ پرائمری ہیلتھ کی کورونا  کے خلاف خصوصی مہم جاری

  

لاہور(پ ر) سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کی کورونا کے خلاف ”reach every door“ مہم جاری ہیاس مہم کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس کی نئی ممکنہ لہر سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ مہم یکن دسمبر سے شروع ہو کر 31دسمبر تک جاری رہے گی۔ریڈ مہم کے تحت بارہ سال سے زائد ہر شہری کی کورونا سیکسینیشن کروائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ 50سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر دوز لگائی جا رہی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی تیمین سماجی کارکنوں کی معاونت سے ہر محلے اور گاؤں میں خصوصی ویسکی نیشن کا انعقاد کر رہی ہیں اس کے علاوہ ہسپتال اور مراکز میں بھی ویکسین لگائی جا رہی  ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے سماجی کارکنوں کی ٹیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو ویکسی نیشن کا کام تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے ریڈ مہم میں شامل وہ تمام ٹیمیں جو بہترین کارکردگی کا مطاہرہ کرتی ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -