ویکسی نیٹر کا ڈی ڈی ایچ او کے خلاف دھرنا، مذاکرات کامیاب

ویکسی نیٹر کا ڈی ڈی ایچ او کے خلاف دھرنا، مذاکرات کامیاب

  

  میلسی (نامہ نگار)ویکسینیٹرز کے ڈی ڈی ایچ او میلسی کے خلاف (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

دھر نے کے حوالے سے سی ای او  ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال میلسی پہنچ گئے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈی ڈی ایچ او میلسی کو تین دن تک کام روکنے  اور فوکل پرسن کو تین دن کے عارضی عرصے کے لیے معطل کر کے مظاہرین سے انکوائری  کے لیے درخواست طلب کر لی۔ اس موقع پر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ ان کے ہمراہ تھے   سی ای او نے  دھرنے کے شرکا سے ا ن کے مسائل دریافت کرتے ہوئے مذاکرات کیے یاد رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں میل ویکسینیٹرز کے ساتھ  ڈی ڈی ایچ او میلسی ڈاکٹر منصور کے خلاف نامناسب رویے پر ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس میں ایک روز قبل صوباء صدر ایل ایچ ڈبلیو  رخسانہ انور نے بھی شرکت کی اور نامناسب رویے کے حوالے سے اپنے تجفظات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔شرکا نے پینا فلیکس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اور ان کے فوکل پرسن نیوٹریشن زاہد کے خلاف نعرے درج تھے۔اطلاع ملتے ہی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر انجم  اقبال ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور کو لے کر دھرنے کے مقام پر جاپہنچے اور مذاکرات شروع کردیے ریڈ کوویڈ کی پیمنٹ سمیت نامناسب رویے کی ایل ایچ وی (میل)_کی شکایات سنیں اس موقع پر ضلعی صدر کرامت علی جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی اسرار احمد انتظار احمد کے علاوہ دیگر میل ویکسینیٹرز موجود تھے رخسانہ انور صوباء صدر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کو ضلع تک بڑھانے جا اعلان کیا تھا جس کے بعد عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب انکوائری کے حوالے سے ذرائع کے مطابق  گینداب مظاہرین کے کورٹ میں ہے جن کے مطابق وہ اس انکوائری کے فیصلے کو تسلیم کریں گے  ۔

کامیاب 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -