نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے دن کا انعقاد 

نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے دن کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں 8  دسمبر2021 فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے دن کا انعقاد کیاگیا۔  پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ امجد (ڈین آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے اخلاقی عقائد اور بدعنوان رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کے معاشرے یا تنظیم کے ارکان کے درمیان بدعنوان رویے کا براہ راست تعلق اس رحجان سے ہوتا ہے جسے اخلاقی تنزلی کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی فر د یا گروہ بے ایمانی، دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عمل کو اپنے استدلال کے ذریعے جواز فراہم کرتا ہے اور یہ دعوی کرتا ہے کہ یہ غلط نہیں ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ امجد نے زور دیا کہ یہ ایک معمول کا ذہنی عمل ہے جس میں مالی جرائم، تشدد، شکار، بے عزتی اور جنسی ہراسانی سمیت تمام قسم کے غیر اخلاقی رویے شامل ہیں۔ 

مزید :

کامرس -