زونگ کی جانب سے سکول میں ڈیجیٹل لیب کا قیام

  زونگ کی جانب سے سکول میں ڈیجیٹل لیب کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) پاکستان میں بچیوں کی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے پیش نظر ملک بھر میں سیلولر اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے نمایاں ترین ادارے زونگ فور جی نے اوکاڑہ کے علاقے وساوے والا میں قائم نجی تعلیمی ادارے دی سٹار سکول کے ساتھ ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے شراکت داری کر لی۔ اس شراکت داری کے تحت زونگ ڈیجیٹل اور نصابی تعلیم کے لیے اسکول کو کمپیوٹر لیب کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ گو کہ اسکول میں کمپیوٹر کا نصاب اور اساتذہ موجود ہیں لیکن عملی طور پر سیکھنے اور مشق کرنے کے لیے کمپیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث طلبا و طالبات مشکلات کا شکار تھے۔ زونگ فور جی کی جانب سے قائم کردہ ڈیجیٹل لیب اس خلا کو پُر کرے گی اور نوجوان طلباء کو ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی حاصل کرنے اور جدید تعلیم کے حصول معیاری سروسز فراہم کر یگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وساوے والا اسکول میں ڈیجیٹل لیب کا بنیادیمقصد دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو جدت سے بھرپور جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -