ایم ایم بی ایل کا وی آر جی سے اشتراک کا اعلان

  ایم ایم بی ایل کا وی آر جی سے اشتراک کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے بینکنگ صارفین کے لئے معروف موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم اور پاکستان کے واحد کمرشل لائسنس تھرڈ پارٹی سروس پروائیڈر (ٹی پی ایس پی) ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم بی ایل کے نان اسمارٹ فون صارفین بذریعہ ان سٹرکچرڈ سپلیمنٹری سروس ڈیٹا (USSD) چینلز اپنے بینک اکاؤنٹس کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ صارفین کی جانب سے موبائل بنڈلز اور پری پیڈ بیلنس کی رقم چیک کرنے کے لئے یو ایس ایس ڈی چینل کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔  اپنی تکنیکی مہارت کے ذریعے وی آر جی نے ایم ایم بی ایل کے یو ایس ایس ڈی چینلز کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کی بدولت ایم ایم بی ایل کے ایسے صارفین اپنے فون پر پورے ہفتے 24 گھنٹے کسی بھی وقت بینکنگ خدمات استعمال کرسکتے ہیں جن کے پاس 3G، 4G، وائی فائی، یا انٹرنیٹ کنکشنز نہیں ہوتے۔ یو ایس ایس ڈی چینلز کے تعاون کی بدولت ایم ایم بی ایل کے نان اسمارٹ فون صارفین ڈیٹا یا انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ہی اپنا بینک بینلس، بینک اسٹیٹمنٹ، فنڈز کی منتقلی، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی جیسے امور سرانجام دے سکیں گے۔ یہ اقدام ابتدائی مرحلے میں ایک ماہ کے لئے آزمائشی طور پر سرانجام دیا جائے گا اور اسکے بعد جنوری میں اسے تجارتی بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا۔ 

مزید :

کامرس -