ٹیوٹا پنجاب اور چین نے مشترکہ فنی تعلیمی پروگرام کا آغاز کر دیا:علی سلمان

    ٹیوٹا پنجاب اور چین نے مشترکہ فنی تعلیمی پروگرام کا آغاز کر دیا:علی سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(پ ر)ٹیوٹا پنجاب اور ٹینگ چائنا نے مشترکہ فنی تعلیمی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق سی ای او ٹینگ پاکستان سونگ جیانگ،میکس ما شریک ہوئے جبکہ ورچوئیلی پولیٹیکل کونسلر پاکستان ایمبیسی بیجنگ اویس احمد شینزن انسٹیٹویٹ چین کے صدر وینگ ہوئی،گونگ زو کالج سے زاہو پنگ فی اور ٹینگ انٹرنیشنل گروپ کے صدد لی جنگ سونگ چین سے شریک ہوئے ۔اس پروگرام تحت ٹیوٹا کے دو اداروں  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی  ٹیکسلا اور  گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی وحدت روڈ لاہور کے پچاس طلبہ اپنے ڈی اے ای کے ڈپلومہ کا ایک سال چین کیانسٹیٹوٹس میں تربیت حاصل کریں اور انہیں ڈپلومہ ڈگری بھی انہی اداروں سے دی جائے گے۔یہ پروگرام ٹیوٹا کے ان طلبہ کے لئے بالکل مفت ہے۔ چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کے وژن کو عملی طور پر نافذ کر رہے۔اپنے فیلگ شپ پروگرام۔ڈی اے ای کے طلبہ کے لئے دنیا کے بہترین کالجز میں تربیت اور ڈپلومہ ہمارے طلبہ کیلئے پوری دنیا میں روزگار کی فراہمی میں انتہائی مدد گار ہوگا۔

مزید :

کامرس -