غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے: چیئر مین فیڈمک

  غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے: چیئر مین فیڈمک

  

            رائیونڈ (نمائندہ خصوصی) چائینز صنتعکاروں کے مختلف وفود نے فیڈمک کا دورہ کیا اور چئیرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور اور بورڈ ڈائریکٹر فیڈمک آصف علی ٹیپو سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے چائینز صنعتکاروں کے وفود کو فیڈمک کے حوالے سے بریفنگ دی مختلف چائینز کمپنیوں کے نمائیندوں سے مکااات کے دوران چئیرمین فیڈمک نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیع ہے بیرونی سرمایہ کاروں میں اعتماد اور تحفظ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے حکومتی کاوشیں ثمر آور ثابت ہورہی ہیں۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، ویلیو ایڈڈ سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں تمام غیر ملکی کمپنیوں کے تحفظات کا بھرپور ازالہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری سٹی اور ویلیو ایڈڈ سٹی میں تیزی سے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے ضمن میں ہونیوالی پیش رفت بارے آگاہ کیااور بتایا کہ مذکورہ انڈسٹریل سٹی میں بجلی، سوئی گیس اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر بورڈ ڈائریکٹر آصف علی ٹیپو نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیوں کی تمام تر شکایات اور تحفظات کا زالہ کیا جائیگا اور اس ضمن میں سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔میٹنگ میں چائنا کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے وفد نے درپیش مسائل کا ذکر کیا جس پر چیئرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ غیر ملکی وفد نے فیڈمک کی عمدہ اور بہترین کارکردگی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرانجام دی جانیوالی کاوشوں کی تعریف کی۔

مزید :

کامرس -