پنجاب حکومت کا کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور

    پنجاب حکومت کا کچھ وزرا ء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے کچھ وزرا ء کے قلمدان پھر سے تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اس بار اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے، باؤ رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لیا جائیگا، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر ماحولیات کا قلمدان اب کسی متحرک وزیر کو دیا جائیگا، کیونکہ وزیر اعظم پنجاب میں ماحو لیا تی و موسمی تبدیلیوں پر کسی متحرک وزیر کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،وزیر ماحولیات با ؤرضوان کو سموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق با ؤرضو ا ن بلدیاتی الیکشن میں اختلا ف رائے پر کابینہ اجلاس سے بھی چلے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق باؤ رضوان کی وزرات میں تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ق کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ دریں اثنا و ز یر خوراک کے حوالے سے بھی متعدد ناموں پر غور کیا جا رہا ہے،کیونکہ علیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت پر تقرر ہونا باقی ہے۔ 

وزراء تبدیلی غور

مزید :

صفحہ اول -