بحریہ ایئر ڈیفنس کا زمین سے فضا میں ما ر کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

بحریہ ایئر ڈیفنس کا زمین سے فضا میں ما ر کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا ...

  

      کراچی (آئی این پی)پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ   میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -