نان بائیوں کا 12دسمبر سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھانے کاا علان 

  نان بائیوں کا 12دسمبر سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھانے کاا علان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر،نیوز ایجنسی ) نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،روٹی کی قیمت 10سے بڑھا کر 12روپے کر دی گئی،نان کی قیمت 15سے بڑھا کر 18 روپے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھا دئیے گئے،نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10سے 12نان 15سے 18روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سے نئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے۔دریں اثناء متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں اتوار سے نان اور سادہ روٹی کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔ نان اٹھارہ روپے کا اور سادہ روٹی بارہ روپے کی ملے گی۔ دو سے تین ماہ ہو گئے پستے ہوئے تندور مالک مقروض ہو گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دس روپے کی روٹی آٹھ سو ساٹھ روپے تھیلے پر تھی۔ آٹا چار ہزار نو سو چوراسی روپے کلو ملتا ہے۔ عوام کو ریلیف تندور مالکان نہیں حکومت دیتی ہے۔ آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا۔ انہو ں نے مذید کہا کہ ڈی سی آفس سے نوٹیفکیشن آنے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔ ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ تین ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ روٹی کے کم وزن پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت زیادہ نہ کریں۔ سو گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا ایک سو بیس گرام وزن ہوتا ہے۔
نان بائی

مزید :

صفحہ اول -