ڈیرہ:میرٹ پر عوامی مسائل،شکایات حل کرنے کا حکم

 ڈیرہ:میرٹ پر عوامی مسائل،شکایات حل کرنے کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ویژن،آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد وقاص نذیر نے ریجن بھر میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی راہ میں حائل کرپشن، ناجوازی اور عوام سے نا مناسب بر تاؤ ناقابل معافی ہوگا لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اور تھانہ جات پر سائلین کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے عوام کے مسائل وشکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ریجن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل کا ازالہ شفافیت اور میرٹ پر کریں انصاف کی راہ میں کسی قسم کی روکاوٹ کو حائل نہ کریں کرپشن، ناجوازی اور عوام سینا مناسب بر تاؤناقابل معافی ہوگا ٹاؤٹ مافیا نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ایسے عناصر کی سرکوبی نہایت ضروری ہے کسی بھی تھانہ پر ٹاوٹ مافیا کے نوٹس میں آنے پر متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او ذمہ دار ہوں گے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اس کے علاوہ ڈکیتی‘ منشیات فروشی اور سوشل کرائم پر میری خاص توجہ مرکوز ہے ڈیرہ غازیخان ریجن کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے گشت کو موئثر اورمربوط بنایا جائے قتل‘اقدام قتل‘سرقہ باالجبر‘ڈکیتی‘راہزنی‘رابری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنائیں امن وامان کے قیام کی خاطراورجرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔

وقاص نذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -