ڈیرہ، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی میئر کی نشست کے امید وار نامزد

  ڈیرہ، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی میئر کی نشست کے امید وار نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ مظہر جمیل خان علیزئی نے کہا ہے کہ سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی 19دسمبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،سرکاری وسائل استعمال کرنے اور جعلی نوکریوں کے آرڈر تقسیم کرانے والے مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا،نوابزادہ مظہر جمیل خان علیزئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو اس وقت متحد ہوچکی ہے فیصل کریم کنڈی کامیاب ہوکر علاقے کی خدمت کریں گے اور اب ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔